اسلام آباد: : سینٹر سحر کامران نے سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے تاریخی فیصلے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قائم کردہ پانچ رکنی ججز کے متفقہ فیصلے کو پاکستان کی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا۔ سینٹر سحر کامران نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا ہے کہ ریاستی اداروں نے مضبوط نظیر یں قائم کرنا شروع کر دی ہیں جو کہ ملک کو طویل المدتی معاملات میں فائدہ پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا عمل ملک میں مضبوط کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ عدالتوں کے فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوے احتساب کا عمل مضبوط ہونا چاہیے۔
پانامہ فیصلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ نہ صرف ملکی تاریخ میں یاد رکھا جاے گا بلکہ پانامہ جیسے کیسز پر اس فیصلے کی طرح عملدرآمد کیا جاے گا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے ججز اور جے آئی ٹی کے ممبران کو خراج عقیدت پیش کیا کہ انہوں نے ن لیگ کے تمام بلیک میلنگ اور دباو جیسے ہتھکنڈوں سے بالاتر ہو کر اپنا کام نیک نیتی اور ملک کی عوام کے مفاد دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب نواز شریف صرف تاریخ کے اوراق میں یاد رکھے جائیں گے۔