پریس ریلیز158:
سینیٹ سیکرٹریٹ
میڈیا ڈائریکٹوریٹ
اسلام آباد(30اگست2017 )ء پاکستان سعودیہ دوستی گروپ کی کنونیئر سینیٹر سحر کامران سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی اور سینیٹر سحر کامران سے انکی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ سعودی سفیر کے ہمراہ سفارتخانے کے نائب سفیر جاسم محمد الخالدی بھی تھے ۔
سعودی سفیر ے کہا کہ ہم سینیٹر سحر کامران اور انکے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔سینیٹر سحر کامران نے سعودی سفیر کا شکریہ اد اکیا اور انکے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔