وفاقی حکومت کی جانب سے وسیلہ روزگار اور وسیلہ حق پروگرام ختم کرنے پر پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
سینٹ میں جمعہ کے روز وقفہ سوالا ت کے دوران جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے ایوان کو بتایا کہ اس پروگرام کے حوالے سے 2013 میں سروے کیا گیااور سروے کے نتائج کو دیکھتے ہوئے اس کو ختم کیا گیا۔جس پر پیپلز پارٹی کی سینیٹر سحرکامران نے سوال کیا کہ کیا یہ پروگرام اس لئے ختم کیا ہے کہ یہ پیپلز پارٹی کا پروگرام تھا ؟جس پرزاہد حامد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ پیپلز پارٹی کا ہی شروع کیا گیا پروگرام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اب بھی جاری ہے۔ بعد ازاں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ریڈیو نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئےسحرکامران کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ممکنہ بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر ختم نہیں کیا جا رہا۔ سینیٹر سحرکامران سے ہونے والی گفتگو سماعت فرمائیں۔